مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ظفروال اور شکر گڑھ سیکٹرز میں فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے بھارتی فورسز کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں 4 پاکستانی شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق بھارتی فورسز بین الاقوامی سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کررہی ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور3 زخمی ہوگئے تاہم 2 زخمی دوران علاج دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 4 ہوگئی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ دسمبر سے اب تک بھارتی فوج نے 6 بار شہری آبادی کو نشانہ بنایا تاہم چناب رینجرز کی جانب سے بھی موثراور بھرپورجوابی کارروائی کی جارہی اور اس دوران بی ایس ایف کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں بھارتی فورسز کو بھاری نقصان اٹھانا پڑرہا ہے جب کہ ذرائع کے مطابق پاکستان رینجرز کی جوابی کارروائی کے دوران 5 بھارتی فوجی بھی مارے گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ